پرویز رشید نے گھٹنے چھو لیے‘ حکومت جلد پاﺅں بھی پکڑے گی : اعتزاز احسن

Published on June 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

011
اسلام آباد (یو این پی) پانامہ لیکس پر ٹی او آرز کا معاملہ گھمبیر ہو گیا۔ معاملہ حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے حکومت مشکلات میں ہے اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے۔ پرویز رشید نے گھٹنوں کو ہاتھ لگائے۔ حکومت ابھی پاﺅں بھی پکڑے گی۔ پاناما لیکس کی انکوائری وزیراعظم سے ہونی چاہیے۔اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز نہ مانے تو ڈٹ جائیں گے، کوئی اور راستہ نہ دیں گے۔ ٹی او آرز کمیٹی کی کارروائی کے حوالے سے اپوزیشن ایک پیج پر ہے۔ جوبھی ہو گا سب کو نظر آئے گا۔ہمارا موقف ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماﺅں پر واضح کیا ہے کہ نواز شریف سے سمجھوتہ ہو گا نہ ہی کوئی رعایت۔ مفاہمت حکومت سے نہیں اپوزیشن سے کریں گے۔ اپوزیشن جوبھی مشترکہ فیصلہ کرے گی پیپلزپارٹی سب سے آگے چلنے کوتیار ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes