ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ،دوغیرملکیوں سمیت مزید66افراد گرفتار

Published on March 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

1
کندھ کوٹ،بھکر،حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں/پشاور/کوئٹہ(یوا ین پی)ملک بھرمیں دہشت گردی کیخلاف آپریشن ردالفسادبھرپوراندازمیں جاری ،دوغیرملکیوں سمیت مزید66افراد گرفتار،20افرادکی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اس دوران تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاجن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ جرائم پیشہ افراد کے 10ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ۔حافظ آباد اورپنڈی بھٹیاں کے علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا ۔ کارروائی کے دوران10ملزمان کو گرفتارکیا گیا جن سے اسلحہ ومنشیات بھی برآمد ہوا ۔آپریشن کے د وران20افرادکی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ بھکر میں کلورکوٹ اور صدر دریاخان کے علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 36 افراد کو حراست لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے پشاور کے علاقے شاہ قبول سے 20 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے،ادھرکوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاون سے دو غیرملکی پکڑے گئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes