سوڈانی صدر کے طیارے کی لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، گورنر پنجاب کا استقبال

Published on September 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

السودان يستدعي القائم باعمال السفارة السعودية
لاہور(یو این پی)سوڈانی صدر عمر حسن احمد البشیر کے طیارے نے چین جاتے ہوئے فیول کم ہونے کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے سوڈانی صدر کا استقبال کیا۔ سوڈانی صدر عمر البشیر چار روزہ دورے پر چین جا رہے تھے کہ فیول کم ہونے کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں گورنر پنجاب اور ڈی سی او لاہور سمیت اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پرسوڈانی صدر کا خیر مقدم کیا۔ طیارہ لینڈنگ کے ڈھائی گھنٹے بعد تیل بھروا کر لاہور سے بیجنگ روانہ ہو گیا۔ سوڈانی صدر کے ممکنہ قیام کے پیش نظر مال روڈ پر ایئرپورٹ سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes