مہوش حیات ‘پرکشش ترین خواتین” کی فہرست سے ناخوش

Published on December 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)2019 میں ایشیاء کی 10 پُرکشش ترین خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ لوگوں جسمانی صفات پر نہیں بلکہ ٹیلنٹ، میرٹ اور عقل کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیے۔اداکارہ مہوش حیات نے 2019 میں ایشیاء کی پُرکشش خواتین کی فہرست میں ٹاپ 10 پوزیشن پر آنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ انہیں پُرکشش خواتین کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد بہت سے پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے‘۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے خوش ہونا چاہیے کہ میں ایشیاءکی پُرکشش خواتین کا حصہ بنی اور 10 سال قبل میں پہلی پاکستانی خاتون تھی جو اس فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئی تھی‘۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme