تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی لمحہ فکریہ ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ

Published on September 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 637)      No Comments

01-9-2015 Papulation Meeting
وہاڑی( یواین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی لمحہ فکریہ ہے آبادی میں بے ہنگم اضافہ سے وسائل کا عدم توازن مسائل کا باعث بن رہا ہے اس لیے آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنا ضروری ہے محکمہ بہبود آبادی عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مزید محنت کرے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں محکمہ بہبود آبادی کی ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، پی آرا یس پی کے عامر قریشی اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ عوام کو بہبود آبادی کی حقیقت سے آگاہ کیا جائے کہ بہبود آبادی کا اصل مقصد اپنے وسائل کے مطابق کنبہ کی تشکیل اور دو بچوں کے درمیان مناسب وقفہ کے ذریعے زچہ بچہ کی صحت مقصود ہے انہوں نے کہا کہ مانع حمل ادویات و دیگر میٹریل اورکے غلط استعمال کو بھی روکا جائے ایسا نہ ہو کہ بہبود آبادی کے لیے جاری کوششیں معاشرتی بے راہ روی کا باعث بنیں اجلاس میں ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog