یوم پاکستان پریڈ کیلئے مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل

Published on March 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

4
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس معطل اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو بند رکھا گیا
اسلام آباد (یوا ین پی)اسلام آباد میں پاک فوج کی یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل ہوئی۔ پریڈ کی ریہرسل کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس معطل اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو بند رکھا گیا۔اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل میں تینوں مسلح افواج نے شرکت کی۔ فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھی گئی۔ جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس صبح 6سے دن ایک بجے تک معطل ر ہی۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ٹریفک پلان کے مطابق 23مارچ تک روزانہ صبح 6 سے دن ایک بجے تک زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک ایکسپریس وے بند رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes