اسلام آبادمیں پان کھانا فیشن بن گیا

Published on September 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,815)      No Comments

044
اسلام آباد(یو این پی)  پان کھانا ایک فیشن بن گیا ہے۔ شہر اقتدارکے تفریحی مقام دامن کوہ میں پان بنایا بھی شاہی اورکھلایا بھی شاہی اندازمیں جاتا ہے۔ شہری کس طرح پان انجوائے کررہے ہیں۔جی ہاں! کہنے کوتو یہ پان کی ہی دکان ہے مگراس کا اندازدیکھنے والوں کومغلیہ دورکے شہزادوں کی یاد دلاتا ہے۔ شاہی لباس زیب تن کیے ان صاحب کا پان کھلانے کا انداز ہے شاہانہ،، ساڑھے تین من وزنی شاہی طرزکے پان دان سے پہلے لگایا تھوڑاچونا۔ پھرکتھا اورساتھ میں تڑکا میٹھی سونف، سپاری،مصری اورگلقند کا،یہ بنایا اوریہ کھلایا۔دامن کوہ کی سیرپرآئے لوگ “پان شاپ “پرضرور ایتے ہیں۔ اورپان کھائے بنا نہیں رہ پاتے۔پان کھانے والوں کی دلچسپی کے لیے اس میں میٹھے اندازکی اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے۔ شاہی پان فروش کا کہنا ہے کہ وہ لوگ نہیں ہیں جنھیں پتہ تھا کہ پان کوکس اندازسے کھایا جاتا ہے۔اسلام آباد کے تفریحی مرکزدامن کوہ میں مغلیہ اندازکی چھوٹی سی ‘سلطنت’ کے مالک اس پان فروش کو تمغہ امتیازکیلیے بھی چنا جا چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog