ورلڈکپ؛ دو سابق عالمی چیمپئنز آج مدمقابل آئیں گے

Published on October 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

چنئی (یو این پی) ورلڈکپ میں آج کرکٹ کی 2 سپرپاورز ٹکرائیں گی جب کہ آسٹریلیا بھارت کا غرور اس کے ہوم گراؤنڈ پر خاک میں ملانے کے لیے بے تاب ہے۔ورلڈکپ میں اتوار کے روز میزبان بھارت اور آسٹریلیا کا مقابلہ چنئی میں ہو گا،میگا ایونٹ سے قبل باہمی سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں بھارت نے فتح سمیٹی تاہم آخری مقابلہ آسٹریلیا نے جیت لیا تھا۔چنئی میں اب تک بلو شرٹس نے 14 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے اور 7 میں کامیابی حاصل کی، دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم نے 6 میں سے 5 میچز جیتے ہیں۔ گلین میکسویل اور ایڈم زمپا اسپن ہتھیاروں سے بھارتی بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے۔چیپک اسٹیڈیم کی پچ ٹرن کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے، آسٹریلوی بیٹرز خاص طور پر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی جانب سے میزبان اسپنرز کا سامنا اعتماد سے کرنے کی توقع ہے۔دوسری جانب بھارتی ٹیم بھی ورلڈکپ مہم کا آغاز فتح سے کرنے کی خواہاں ہے، بڑی ٹیم پر جیت حوصلے بلند کردے گی، ٹیم کے کندھوں پر کروڑوں شائقین کی توقعات کا بے پناہ دباؤ موجود ہوگا۔گزشتہ روز کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، خاص طور پر ایشون کافی متحرک دکھائی دیے، انھوں نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس بھی کی، انھیں آخری لمحات میں ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا اور میدان میں اتارنے کا امکان بھی ہے۔ دریں اثنا اتوار کا میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题