شہر قائد کے صارفین سے اگست، ستمبر اور اکتوبر میں فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائے گا

Published on August 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، شہر قائد کے صارفین سے اگست، ستمبر اور اکتوبر میں فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اب مزید پیسے ادا کرنا ہوں گے۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی فی یونٹ 57 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔فیصلے کے مطابق کراچی کے صارفین سے اگست، ستمبر اور اکتوبر میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائے گا، لائف لائن صارفین کے سوا کراچی کے تمام صارفین سے یہ اضافہ وصول کیا جائے گا۔ نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کے الیکٹرک کے سوا ڈسکوز کے صارفین پہلے ہی یہ اضافہ ادا کر چکے ہیں، نیپرا فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy