عائشہ ممتاز کے کام کی دھوم دوسرے صوبوں میں بھی سنائی دینے لگی

Published on September 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

22
لاہور( یو این پی)ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی دبنگ کارروائیوں کی دھوم دوسرے صوبوں میں بھی سنائی دینے لگیں ،کراچی کے شہریوں نے بھی مضر صحت گوشت اور بڑے ہوٹلوں اور فوڈ چینز میں کارروائیوں کیلئے اسی طرح کی دبنگ لیڈی افسر کی تعیناتی کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ سوشل میڈیا پر لاہور کے شہری پہلے ہی عائشہ ممتاز کو دبنگ لیڈی کا خطاب دے چکے ہیں لیکن ان کے کام کی دھوم دوسرے صوبوں تک بھی پہنچ گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر کراچی کے شہریوں نے عائشہ ممتاز کی کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے اپنے شہر کے لئے بھی اسی طرح کی افسر کی تعیناتی کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题