معروف فوک گلوکارہ ریشماں کی9ویں برسی آج منائی جائیگی

Published on November 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ”چار دنا دا پیار او ربا، بڑی لمبی جدائی“ معروف فوک گلوکارہ ریشماں کی 9ویں برسی آج3نومبر کو منائی جائے گی۔ ماضی کی ”کوئل “ طویل عرصہ سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھیں اور وہ3نومبر 2013ء کو انتقال کر گئی تھیں۔1947ء کو جنم لینے والی گلوکارہ ریشماں کا تعلق خانہ بدوشوں کے خاندان سے تھا جو کہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوا۔ریشماں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز محض 12برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ” ہائے او ربا نئیں او لگدا دل میرا “، ” چار دنا دا پیار او ربا، بڑی لمبی جدائی “، اور ”اکھیوں کو رہنے دو اکھیوں کے آس پاس“ جیسے گیت گا کر شناخت حاصل کی۔ انتہائی غریب اورخانہ بدوش خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے ریشماں نے باقاعدہ تعلیم حاصل نہ کی تھی وہ کم سنی میں ہی مختلف صوفیاء کے مزاروں پر گنگنایا کرتی تھیں عظیم صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزا رپر ”ہو لعل میری “ گانے پر انہیں ریڈیو اور بعدازاں ٹی وی پر بھی گانے کا موقع ملا ” سن چرخے دی مٹھی مٹھی کوک،ماہیا مینوں یاد آوندا “ جیسے گیتوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا اور وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی دعوت پر بھارت بھی گئیں ان کے متعدد گیت بھارتی فلموں میں بھی شامل کیے گئے۔سال1980ء میں انہیں گلے کے کینسر کا انکشاف ہوا سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے علاج معالجہ کیلئے انہیں بھرپور امداد فراہم کی گئی حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز اور ” بلبل صحرا “ کا خطاب عطاء کیا گیا۔ریشماں 3نومبر2013ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes