سعودی فرمانروا کی وائٹ ہاﺅس آمد ، صدر اوباما نے دروازے پر استقبال کیا

Published on September 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

news-1441397625-1186_largeواشنگٹن … سعودی فرمانروا شاہ سلیمان وائٹ ہاﺅس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات ہوئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سعودی فرمانروا وائٹ ہاﺅس پہنچے تو امریکی صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاﺅس کے دروازے پر آکر شاہ سلیمان کا استقبال کیا ۔

شاہ سلیمان نے سعودی فرمانروا کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلی بار امریکہ کا دورہ کیا ہے۔امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات میں ایرانی جوہری معاہدے سمیت خطے کے اہم امور پر بات ہوئی ہے ۔اس موقع پر شاہ سلیمان کا کہنا تھا کہ دوست ملک میں ایک دوست کے ساتھ ملکر خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دنیا کے مسائل کی طرف توجہ دینی ہو گی۔امریکی صدر بارک اوباما کا کہناتھا کہ ہم سعودی عرب سے قریبی تعلقات کے خواہ ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes