نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سےعملدرآمد،اہم سیکیورٹی اجلاس10ستمبرکو طلب

Published on September 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

222
اسلام آباد (یو این پی)وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کاجائزہ لینے کے لئے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات 10ستمبر کو طلب کرلیا۔دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کے صفایا کیلئے حکومت نے نیشنل ایکشن پلان میں تیزی لانے کا اعلان کردیا، وزیراعظم نوازشریف نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس دس ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا، جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہوں گے، جب کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات پرعمل درآمد کے بارے میں اہم اقدامات اور اعلانات کیے جانے کا بھی امکان ہے۔اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کے امور پر غور ہوگا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سول بیوروکریسی اور عسکری حکام نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دینگے، اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题