پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر،ٹرانسپورٹ کرایوں میں 20 فیصد اضافہ

Published on June 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 20 فیصد اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کرایوں میں 20فیصد اضافےکا فیصلہ کرلیا۔ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر 50 فی صد ٹرانسپورٹ احتجاجاً کھڑی رکھیں گے اور عملے کو فارغ کردیا جائے گا۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کے لیے گاڑیاں چلانا ناممکن ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy