ٹیکسلا،دریائے سواں میں طغیانی ، ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی موضع ڈھولیال خطرے کی زد میں

Published on September 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

pic river swan
ٹیکسلا( یو این پی)دریائے سواں میں طغیانی ، ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی موضع ڈھولیال خطرے کی زد میں آگئی،سنگین صورتحال سے نمٹے کے لئے فوری اقدمات کی ضرورت ہے ورنہ قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ مواصلاتی نظام اور ارد گرد کی آبادیوں کی تباہی کا قوی اندیشہ ہے،عوامی نمائندوں کی غفلت نے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو خطرے سے دوچار کردیا،دریا سواں کے نذدیک چونترہ سیال روڈ بھی خطرے کی زد میں،پانی کے بھاو سے راستے میں کٹاو پڑ گئے ، راستوں کی بندش نے مکینوں کو عذاب میں مبتلا کردیا،ایم پی اے محمد صدیق خان نے آمدہ خطرے کی نشاندہی کر دی،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کوشش کی کہ کوئی عوامی نمائندہ مکینوں کو درپیش اس سنگین صورتحال کا ھل نکالے مگر افسوس کہ کوئی عوامی نمائندہ یاحکومتی اداروں ذمہ داران خواب غٖفلت کی نیند سو رہے ہیں،اہم ترین مسلہ کے حل پر تاحال کوئی توجہ نہ دی گئی،انھوں نے کہا کہ وہ میڈیا کے توسط سے متعلقہ اداروں کی اہم ترین مسلہ پر توجہ دلانا چاہتے ہیں،پنجاب حکومتنے اگر فوری نوٹس نہ لیا تو دریائے سواں کے نذدیک ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادیوں کے تباہی و بربادی کو قوی خدشہ ہے ،دریائے سواں کی طغیانی سے جہاں کئی گاؤں زیر آب آسکتے ہیں وہاں مواصلاتی نظام تو درہم برہم ہوگا مگر قیمتی انسانی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ،جس کا فوری تدارک حکومتی اداروں کی اہم ترین ذمہ داری ہے،بحیثیت ایم پی اے پی پی سات میری ذمہ داری میں شامل ہے کہ اس اہم ترین مسلہ کے حل میں اپنا کردار ادا کروں،انکا کہنا تھا کہخطرہ کی زد میں آئی مذکورہ آبادیاں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سات کا حصہ ہیں،حکومت کی مجرمانہ غفلت بھاری نقصان سے دوچار کر سکتی ہے،عوامی حقوق کے حصول کے لئے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy