سنگجانی ٹال پلازہ کے قریب آئل ٹینکر الٹنے سے دو افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Published on September 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,775)      No Comments

pic accident sangjani toll plaza
ٹیکسلا(یو این پی) سنگجانی ٹال پلازہ کے قریب آئل ٹینکر الٹنے سے دو افراد ہلاک ، متعدد زخمی ،ہلاک ہونے والوں میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور سنگجانی ٹال پلازہ پر گاڑیوں سے راہدرای فیس وصول کرنے والا نوجوان آپریٹرشامل ہیں،آئل ٹینکر بریکیں فیل ہونے کے باعث عین ٹال پلازہ کے قریب الٹا، قریب موجود کیری ڈبہ، ڈمپر کو بھی شدید نقصان پہنچا،تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر نمبری0315 جو کہ کراچی سے آئل لیکر پشاور کی جانب جارہا تھا جو ں ہی آئل ٹینکر ٹال پلازہ سنگجانی کے قریب پہنچا تو اسکی بریکیں اچانک فیل ہوگئیں جس کے باعث تیز رفتار آئل ٹینکر ٹال پلازہ کے قریب کیبن پر جاگرا اور الٹ گیاحادثہ ے باعث ٹال پلازہ سنگجانی کیبن میں موجود گاڑیوں سے راہداری فیس کاٹنے والا نوجوان نعیم اختر ولد محمد رمضان ساکن سرگودھا ، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور خوش میرولد محمد رفیق ساکن لنڈی کوتل موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ کیبن میں موجود ٹال پلازہ کا ملازم منور ولد خالد کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اسکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے ادہرآئل ٹینکر الٹنے سے قریب موجود کیری ڈبہ جس میں مسافر سوار تھے کو بھی شدید نقصان ہوا اور کیری ڈبہ میں موجود تین افراد بھی زخمی ہوگئے،آئل ٹینکر کیری ڈبہ کے اوپر الٹنے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes