بلجیم،مسلم لیگ ن کی قیادت متاثرین سیلاب کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے ان کے درمیان موجود ہے۔ناصر چوہان آف ڈنگہ

Published on September 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

SD
بلجیم(یواین پی) مسلم لیگ ن بلجیم کے سنےئر رہنما اور ممتاز بزنس مین ناصر چوہان آف ڈنگہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت متاثرین سیلاب کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے ان کے درمیان موجود ہے،وفاقی اور پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی مشکلات کے خاتمے اور بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ،انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب مشکل کی ان گھڑیوں میں حکومت کو اپنے ساتھ پائیں گے اورمسلم لیگ ن کی حکومت تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاکر سیلاب زدگان کی جلد سے جلد بحالی کو ممکن بنائے گی ، انہوں نے کہا کہ اسلام آناد میں دھرنا دئیے بیٹھا جتھہ اسلامی تشخص کا مذاق اڑا رہا ہے اور دھرنے کے شرکا ء اپنے قائدین کی ہدایت پر روزانہ قانون شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں لیکن ان چند ہزار قانون شکنوں کے علاوہ ملک بھر کے باشعور اور محب وطن عوام نے دھرنے والوں کی اقتدار کی ہوس کو پورا کرنے کے لئے دی جانے وا لی ہرکال کو بری طرح مسترد کر دیا ہے انشا ء اللہ عوام کی دعاؤں سے وطن عزیز پاکستان ان کے شر سے محفوظ رہے گا اور عوام کی منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، حکومت نے عوام کے لئے وافر گیس اور بجلی کا انتظام کر لیا ہے اور انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو ضرور پورا کرے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes