پنجاب میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم

Published on September 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 639)      No Comments

777
لاہور(یو این پی)پنجاب میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کو 14 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی پولیو قطرے پلائے جائیں گے مزید برآں اس مہم میں بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول فراہم کیے جائیں گے۔ محکمہ صحت پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 40 ہزار کے قریب موبائل ہیلتھ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ مزید آں اس مہم میں خصوصی ٹیمیں بھی پولیو بچوں کو قطرے پلانے کے لئے میں بس ٹرمینلز، ریلوے اسٹیشنوں، موٹر ویز اور ہوائی اڈے کی طرح مستقل اور ٹرانزیکشنل پوائنٹس پر تعینات ہوں گی اور اس کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت پر بھی پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes