کراچی(یو این پی) پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے ایکسپریس نیوز کی رکنیت عارضی طور پر معطل کر دی، پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جس میں ریٹنگ کے معاملے میں جعلسازی کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ پی بی اے کا کہنا ہے کہ ایکسپریس کو شوکاز جاری کر دیا گیا ہے، شوکاز میں میڈیا لاجک کے دیئے گئے شواہد اور انٹرنیشنل آڈٹ رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا، ایکسپریس نیوز کو پی بی اے کو مؤقف دینے، دفاع یا الزامات کا جواب دینے کیلئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ پی بی اے کے مطابق ایکسپریس نیوز پی بی اے کو شواہد یا الزام کا جواب دینے میں ناکام رہا، اس لئے ایکسپریس نیوز کی رکنیت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔