دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے :شہبازشریف

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

لاہور (یواین پی) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اور پاکستان نے اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں جس کی تاریخ عالم میں کوئی مثال موجود نہیںـپاک فوج کے بہادر افسروں ، جوانوں ،پولیس کے دلیر افسروں اور اہلکاروں سمیت زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیںـعصر حاضر کی تاریخ پاکستانی قوم کی ان عظیم قربانیوں کی کوئی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے ـانہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں اور مشترکہ بصیرت کے تحت کئے جانے والے اجتماعی فیصلوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیںـآپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد آپریشن ردالفساد بھی کامیابی سے جاری ہے ـ دہشت گرد پاک دھرتی کا ناسور ہیں،ان کا مکمل خاتمہ ہمارامشن ہے ـانہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے اوریہ جنگ ہم نے ہر صورت جیتنی ہے ـوزیراعلی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دینے والے پاکستان کے عظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہدا کاخون اس دھرتی پر قرض ہے اور ہم یہ قرض اتار کر دم لیں گے ـشہدا نے پاکستان میں امن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کی ہیںاور پوری قوم شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلیوٹ کرتی ہے ـوزیراعلی نے کہاکہ شہدا کی قربانیوں کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے کیونکہ انہوں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا ہے او رشہدا ہمارے ہیرو ہیں ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیـ

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog