بلوچستان میں امن پولیس اہلکاروں اور افسران کی قربانیوں کے باعث ہے،علاؤ الدین مری 

Published on August 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ، ہمارے پولیس آفسران اور اہلکاروں نے قیام امن کے لئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ، جس کے باعث آج صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر اور عوام میں احساس تحفظ پایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پولیس لائن میں یوم شہدائے بلوچستان پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ اور صوبہ بھر میں قیام امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی ہم دل سے قدر کرتے ہیں اور ان کا یہ قرض ہم کبھی ادا نہیں کر سکیں گے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کا شہری ہونے کی وجہ سے ان کی بہت سے پولیس افسران سے دوستی تھی جو آج ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن آج کی اس تقریب میں شریک ہو کر ان کی یاد دوبارہ تازہ ہوگئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میری کوشش رہی ہے کہ شہداء کے لواحقین کے لئے اعلان کردہ پیکج اور دیگر مراعات کی فوری اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اس ضمن میں آئی پولیس کی طرف سے جو سمری بھیجی گئی ہے اس کی فوری منظوری دی گئی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کا اعلان گذشتہ حکومت میں کیا گیا تھاتاہم ان کی اپ گریڈیشن میں اپنی مدت میں ہی کر کے جاؤنگا۔ وزیراعلیٰ نے سول سوسائٹی، مخیر حضرات اور زندگی کے دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ بھی شہداء کے لواحقین کی مدد اور معاونت میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ انہیں کمی کا حساس نہ ہو کیونکہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم ایک پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالیہ انتخابات کے دوران صوبے میں دو بڑے دلخراش سانحات پیش آئے جن میں بے شمار قیمتی جانوں کا ضیائع ہوا اور ہسپتالوں میں زخمیوں کو لایاگیا لیکن بڑے افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ جس طرح لوگوں کو ان سانحات میں کردار ادا کرنا چاہیے تھا انہوں نے نہیں کیا ہسپتالوں میں زخمیوں کو خون کی ضرورت پڑرہی تھی لیکن خون دینے والے انتہائی کم تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محض ایک جھنڈے تلے کھڑے ہونے سے ہم ایک قوم نہیں بن سکتے بلکہ مصیبت اور مشکلات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیکر ہی ہم ایک مضبوط قوم بن سکتے ہیں۔ وزیر علیٰ نے شہداء4 کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تقریب میں شریک ان کے لواحقین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی ہر سطح پر مدد اور معاونت کریگی اور قوم کے شہداء کے پسماندگان کو مایوس نہیں کریگی۔ تقریب سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں تقریب میں طلباء و طلبات نے ملی نغمیں بھی پیش کئے جن کے لئے وزیر اعلیٰ نے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ نے یادگار پولیس شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme