لاہور :عید قرباں کی آمد ،بھکاریوں کی بھرمار

Published on September 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments

222
لاہور (یو این پی) عید قربان قریب آتے ہی لاہور میں بھکاریوں کی بھرمار ہوگئی،ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاوٴن کر کے انتیس بھکاری دھر لئے۔جوں جوں عید قرباں قریب آ رہی ہے، بھکاریوں نے صوبائی دارالحکومت کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ شہر میں بھکاریوں کی بھرمار ہو گئی ہے مگر اس بار ضلعی انتظامیہ بھی کافی سرگرم ھے اور اس کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے۔ اب تک ضلعی انتظامیہ نے شھر کے مختلف علاقوں سے انتیس بھکاریوں کو پکڑا ہے، جن میں دو خواتین سمیت چار خواجہ سراء بھی شامل ہیں۔ پکڑے جانے والے چودہ بھکاریوں کو رائیونڈ ہوم اور پندرہ کو ایدھی ھوم بھیج دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes