یوکرائن میں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے،بان کی مون

Published on March 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

\"11\"
جنیوا ۔۔۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے روس پر زور دیا ہے کہ یوکرائن میں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے،اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہو۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے نائب جان الیسن یوکرائن کے دارلحکومت کیف پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے میرا پیغام روسی حکومت تک پہنچا دیا ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ یوکرائن حکومت کو بھی کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا ہوگا جس سے قیام امن کی کوششوں کو دھچکا پہنچے۔ اس وقت سب سے زیادہ اہم بات یوکرائن میں سیاسی انتشار میں کمی اور کشیدگی کا خاتمہ ہے۔ ہم نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کریں۔ یوکرائن میں فوجی سرگرمیوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ روس کو فوجی سرگرمیاں روکنا ہوں گی اور بحران کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کی راہ اپنانا ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes