کرپشن کے خلاف آپریشن سے سیاست اور جمہوریت دونوں مضبوط ہونگے سراج الحق

Published on September 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 616)      No Comments

PIC SIRAJ UL HAQ TAXILA
ٹیکسلا(یو این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف آپریشن سے سیاست اور جمہوریت دونوں مضبوط ہونگے،کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر شروع کیا گیا تھا،چند لوگوں کی وجہ سے اگر سیاست بدنام ہو تو تمام سیاسی جماعتوں کو اس پر از خود کاروائی کرتے ہوئے ایسے عناصر کو سیاست سے علیحدہ کردینا چاہئے،حکومت اور فوج کو آپس میں جدا کرنا اوراداروں کا آپس میں لڑاناکسی صورت پاکستان کے لئے بہتر نہیں،پاک فوج کے امن وامان اور دہشتگردی کے قلع قمع میں کردار کو سراہتے ہیں،سیاست اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،آمدہ الیکشن میں جماعت اسلامی ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز تحریک محنت پاکستان واہ کینٹ میں اجتماع ارکان اور بعد ازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی قائم کرنے سے غریب اور مظلولم عوام کی بھلائی ہوگی،حالات کا تقاضہ ہے کہ سیاست اور جرائم کو علیحدہ کیا جائے،آپریشن جرائم پیشہ افراد اور مجرموں کے خلاف ہو مگرکسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہونا چاہئے،ایم کیو ایم ہو پیپلز پارٹی ہو یا کوئی اور سیاسی جماعت انکے خلاف آپریشن مناسب تو نہیں،البتہ جرائم پیشہ افراد نے کسی سیاسی جماعت میں پناہ لی ہے،اور وہ قانون کو مطلوب ہے،اس پر احتجاج کرنا یا اس پر افسوس کا اظہار کرنا سیاستدانوں کو یہ زیب نہیں دیتا،ایم کیو ایم میں چھپے ہوئے وہ لوگ جنہوں نے ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری میں حصہ لیا،ان کے خلاف کوئی بھی ایکشن ہو جائز ہے اور کراچی کا امن بحال کرنے کیلئے ناگزیر ہے،کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر شروع کیا گیا تھا،اس مطالبہ میں خود الطاف حسین بھی تھے اور ایم کیو ایم بھی،تاہم ایسے سیاسی ورکروں کو جو کسی جرم میں شریک نہیں انھیں کام کرنے دیا جائے،اگر چند لوگوں کی وجہ سے ساری سیاست بدنام ہوتی ہے،اور جمہوریت ناکام ہوتی ہے،بہتر ہوگا کہ سیاسی پارٹیاں اسے از خود علیحدہ کریں،اکیسیوں آئینی ترمیم کو تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر اسمبلی سے پاس کی،فوج حکومت کا ایک ادارہ ہے،حکومت پالیسی بناتی ہے اور فوج انھیں عملی جامع پہناتی ہے،حکومت اور فوج کو آپس میں جدا کرنا اوراداروں کا آپس میں لڑاناکسی صورت پاکستان کے لئے بہتر نہیں،پاک فوج کے امن وامان اور دہشتگردی کے قلع قمع میں کردار کو سراہتے ہیں،ملک میں امن امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے،کراچی سمیت بلوچستان اور قبائلی علاقو ں میں پنجاب خیبر پختون خوا میں بہت سارا کام اب بھی باقی ہے،دہشتگرد وہ نہیں جو صرف مسلح ہیں یہاں سیاسی دہشتگردی بھی ہے اور معاشی دہشتگردی بھی ہے،جنہوں نے ملکی ادراوں کو لوٹا واپڈا، سٹیل ملز،پی آئی اے،پی ٹی سی ایل کو لوٹا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو،تجارت اور سیاست کو جماعت اسلامی علیحدہ کرے گی،آئندہ الیکشن جماعت اسلامی کا ہے جماعت اسلامی ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، قبل ازیں انھوں نے مرکزی مکتبہ تحریک محنت واہ کینٹ اور مرکز تحریک محنت میں مسجد دارالاسلام کو توسیع منصوبے کا افتتاح کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی راولپنڈی شمس الرحمان سواتی ، مرکزی صدر تحریک محنت پاکستان خالد بخاری، سابق ایم پی اے پروفیسر محمد وقاص ، ڈاکٹر مسعود احمد خان،عبدالوحید ہاشمی، شباب ملی پی پی آٹھ کے صدر عثمان ، اویس مرزا، خواجہ حمزہ حیات بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题