وفاقی دارلحکومت میں نماز اوراذان کا ایک ہی وقت مقررکرنے ، مارکیٹیں بند رکھنے کافیصلہ

Published on March 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) وفاقی دارالحکومت کی تمام مساجد میں اذان اور نماز کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد اور گرد نواح میں ایک ہی نظام صلوٰة نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت دارالحکومت کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کا وقت مقرر کیا جائے گا جبکہ نماز کے اوقات کے دوران مقامی مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اس حوالے سے 10 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی جو اذان اور نماز کے اوقات طے کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرے گی۔ حکومت کے مبینہ فیصلے کے بعد کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن بھی ترکی سے متاثر ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ سعودی عرب کو مدنظررکھتے ہوئے لیاگیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog