حکومت ملکی و بیرونی سرمایہ کاروں کو پر کشش مراعات دیکر پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کر رہی ہے مہتاب عباسی

Published on September 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

hattar pic
حطار(یو این پی)گورنر خیبر پختون خواہ مہتاب احمد خان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی و بیرونی سرمایہ کاروں کو پر کشش مراعات دیکر انھیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کر رہی ہے،اور اس مقصد کے لئے انفراسٹرکچرکی بہتری کے منصوبوں پراربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں،حطار میں قائم انڈسٹریل یونٹس علاقے کی معاشی ترقی کے ضامن ثابت ہونگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں مری گلاس حطار میں نئے پروڈکشن یونٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا،گورنر خیبر پختون خواہ کی حطار آمد پر انکا استقبال چیف ایگزیکٹیو مری بروری گروپ اسفن یار بھنڈارا رکن قومی اسمبلی نے کیا،جی ایم مری گلاس زکااللہ، ورکرز یونین کے صدر چوہدری سلیم،اور صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی،گوزنر کے پی کے مہتاب خان عباسی کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ملک میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہورہی ہے،جبکہ ملک میں نئے انڈسٹریل یونٹ قائم ہورہے ہیں جس سے بلاشبہ بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی،اور لوگوں کو روزگار کے بے شمار مواقع میسر آئے گے،چیف ایگزیکٹیو مری بروری گروپ اسفن یار بھنڈارا رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہورہا ہے،سیاسی مخالفت اور بیرونی سرمایہ کاری میں روڑے اٹکانے کے باوجودحکومت کی پر خلوص کوششوں اور ملکی ترقی کی انقلاب آفرین پالیسوں سے قومی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہورہی ہے،جبکہ اقتصادی منصوبوں سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر تیز ہورہا ہے،انکا کہنا تھا کہ مری بروروی گروپ قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہا ہے،اور سوشل سیکٹر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog