سیاست کےگلو اور پومی بٹ کے بعد اب قربانی کیلئے بھی ’’بٹ‘‘ بکرے میدان میں آگئے

Published on September 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,472)      No Comments

5555
 لاہور (یو این پی)  سیاست کے گلو اور پومی بٹ کے بعد اب قربانی کیلئے بھی بٹ بکرے میدان میں آگئے، دودھ اور مکھن سے پلنے والا دو سو کلو وزن کا سفید بکرا چندو بٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔عیدالاضحی پر خوبصورت جانور قربان کرنے والے شوقین حضرات کی کمی نہیں،ایسا ہی ایک شوقین گوجرانوالہ کا تاجر رضوان بٹ ہے،جس کے خوبصورت سفید بکرے کا نام ہے چندو بٹ اور عمر دو سے اڑھائی سال، وزن دوسو کلو سے زائد، قد پینتالیس انچ،لمبائی ساڑھے چھ فٹ اور خوراک ہے اس کی دودھ، دہی،بادام اور مربہ جات۔چندو خوبصورتی اور وزن کے کئی مقابلوں میں بھی حصہ لے چکا ہے۔تاجر رضوان بٹ کے ننھے منے بچے ہر روز چندو کا بناوٴ سنگار کرکے اسے گلی محلوں کی سیر کرواتے ہیں،رضوان بٹ کا کہنا ہے کہ وہ اسے اپنے بچوں کی طرح پیار کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog