حکومت ملکی معیشت کو دلدل سے نکالے گی، وزیرِاعظم عمران خان

Published on October 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments


اسلام آباد: (یواین پی) وزیرِاعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کرتے ہوئے دوبارہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان کو بحران سے نکال کر دم لے گی، انہوں نے رہنماؤں کو حکومتی موقف بھرپور انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود، شیریں مزاری، اعظم سواتی، شبلی فراز، علی محمد خان اور عثمان ڈار سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔وزیرِاعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو حکومتی موقف کے دفاع کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی موقف درست انداز میں میڈیا اور عوام کو بتائیں۔وزیرِاعظم نے ملکی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا اور انھیں آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی وجوہات بتائیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، پارٹی رہنما حکومتی موقف کو بھرپور انداز میں پیش کریں۔وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ واحد حکومت ہو گی جو معیشت کو دلدل سے نکالے گی، عوام کو ہر معاملے پر اعتماد میں لیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy