خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کیلئے پنجاب میں مزید ادارے قائم کئے جائیں گے‘آصف سعید منہیس

Published on September 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

24-8-2015-Minister
والدین ،اساتذہ اور معاشرے کا بھی فرض ہے کہ خاص بچوں کو بوجھ سمجھنے کی بجائے ہمددری کا رویہ اختیارکریں‘صوبائی وزیر
وہاڑی(یو این پی ) خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کیلئے پنجاب میں مزید ادارے قائم کئے جائیں گے اور پہلے سے موجود اداروں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب آصف سعید منہیس نے ایک محکمانہ اجلاس کے دوران کہی۔اس موقع پر سیکرٹری خصوصی تعلیم عنبرین رضا اور محکمہ کے دیگر اعلی افسران موجودتھے۔اجلاس کے دوران آصف سعید منہیس نے کہا کہ محکمہ خصوصی تعلیم نے خصوصی بچوں کی بحالی اور تعلیم و تربیت کے لئے متعدد پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جن کی وجہ سے خصوصی بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ممکن ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ والدین ،اساتذہ اور معاشرے کا بھی فرض ہے کہ وہ خصوصی بچوں کو بوجھ سمجھنے کی بجائے ان کے ساتھ محبت اور ہمددری کا رویہ اختیارکریں اور ان کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دیں تا کہ وہ دنیا میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں اور ان کے اندر احساس کمتری پیدا نہ ہو ۔آصف سعید منہیس نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت ایک صبر آزما کام ہے لیکن اس سے معذور بچوں کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے محدود وسائل کے اندر خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کی جانب خاص توجہ دے رہی ہے اور خصوصی تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کا دائرہ کار وسیع کر رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے تمام اضلاع میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مزید ادارے قائم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题