خواتین کے حقوق کاتحفظ پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کامرکزی ستون ہے:شیریں مزاری

Published on February 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)انسانی حقوق کی وزیرڈاکٹرشیریں مزاری نے کہاہے کہ خواتین کوبااختیاربنانااوران کے حقوق کاتحفظ پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کامرکزی ستون ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کی وویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی وزارتی کونسل کے تیسرے غیرمعمولی اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کاآئین اسلامی احکامات کی روشنی میں مرداورعورت دونوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتاہے اور امتیازی سلوک اوراستحصال کیخلاف خواتین کوتحفظ فراہم کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے خواتین کے حقوق اورصنفی امتیاز سے متعلق متعدد عالمی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔انسانی حقوق کی وزیرنے کہاکہ حکومت نے خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام، انہیں معاشی خودمختاری اور وراثت میں حصہ دینے سے متعلق قانون سازی کومضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题