پاسپورٹ کے اجرا کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز

Published on September 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

333
اسلام آباد(یو این پی)  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے عوام کو آسانی ہونی چاہئیے، جس کے لیے وزارت داخلہ ایک ایس ایم ایس سروس کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس سروس کے ذریعے پاسپورٹ کے حصول میں آسانی ہو گی۔ اس سروس کی بدولت پاسپورٹ کے اجرا کے مختلف مراحل سے متعلق بھی عوام کو آگاہی ملتی رہے گی۔ جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ یا عام پاسپورٹ کے حصول کے لیے رشوت بھی نہیں دینی پڑے گی۔ پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست گزار کو ایک ایس ایم ایس نمبر دیا جائے گا۔ پاسپورٹ اور نادرا میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا اجرا ایک ہی جگہ سے ہو گا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہر ادارے میں بہتری لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ نادرا میں بھی غفلت برتنے اور بد عنوانی میں ملوث 138 ملازمین کو بر طرف کر دیا گیا ہے جبکہ ان میں سے بیشتر کو گرفتار بھی کیا گیا کیونکہ نادرا میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سی ایل میں موجود غیر ملکیوں کے لیے بھی ایک الگ پالیسی تشکیل دی جائے گی 5 ہزار سے زائد افراد کا نام ای سی ایل سے خارج کر رہے ہیں، بغیر جواز کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی دور میں نادرا کو ایک سے زائد بلین کا نقصان ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes