ملک بھر میں ولادت نبیؐ کا جشن منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری

Published on January 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments
111
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیغمبر آخرالزماں حضرت محمد مصطفیؐ کا یوم ولادت (کل) اتوار کو انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا، یواین پی کے مطابق ملک بھر میں ولادت نبیؐ کا جشن منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، گلی محلے، تجارتی مراکز، اہم عمارتوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں میلاد جلوس کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم دنیا میں 12 ربیع الاول کو یوم ولادت نبیؐ کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے اور پاکستان بھر میں اس دن کو انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے، دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی عبادات، دعاؤں کے ساتھ کیا جاتا ہے جبکہ تمام چھوٹے بڑے قصبوں اور شہروں میں میلاد کے جلوس نکالے جاتے ہیں اور لاکھوں عاشقان رسولؐ اس میں شرکت کر کے سرور کونین حضرت محمدؐ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اور دن بھر فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر رہتی ہیں، مساجد کے علاوہ گلی، محلوں اور اہم عمارتوں پر چراغاں کا اہتمام ہوتا ہے اور محافل نعت خوانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مختلف تنظیموں کی طرف سے حسن قرات اور حسن نعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں بہترین قراء حضرات اور نعت خواہاں کو ایوارڈ بھی دیئے جاتے ہیں۔ تجارتی مراکز میں خصوصی سٹالز لگے ہوئے ہیں جہاں رنگ برنگی جھنڈیاں، بینرز، بیجز اور دیگر اشیاء فروخت ہورہے ہیں اور اس حوالے سے تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog