کیک اینڈ بیکس کھاریاں اورراحت بیکری پنجن کسانہ سیل

Published on September 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

asif
گجرات(محمد آصف) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں افشاں رباب نے ایکسپائر ڈیٹ اشیائے خوردو نوش فروخت کرنے پر کیک اینڈ بیکس کھاریاں اوراحت بیکری پنجن کسانہ کو سیل کر دیا۔ گذشتہ روز معائنے کے دوران راحت بیکری پرفروخت کیلئے رکھی اکثر اشیائے خوردو نوش کی تاریخ استعمال کی آخری حد گزر چکی تھی۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے اے سی ڈاکٹر افشاں رباب نے بیکری کو سیل کر دیا ۔کھاریاں میں جی ٹی روڈ پر عین چوک میں مشہور کمپنی کی شاخ کیکس اینڈ بیکس لوگوں کی من پسند بیکری ہے۔ جہاں ہر روز ایک کثیر تعداد اشیائے خوردونوش ،بیکری، پیزا اور مشروبات کی خریداری کرتی ہے۔ گزشتہ تین سال سے کیکس اینڈ بیکس نے اپنے معیار کو قائم رکھا اور لوگوں کو بہترین خریداری کا ماحول فراہم کئے رکھا۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب نے راحت بیکری اور کیکس اینڈ بیکس کا اچانکدورہ کیا۔ اور ناقص اشیاء کی فروخت پر دونوں بیکریوں کو سیل کر دیا۔ یاد رہے کہ میڈم افشاں رباب اس سے پہلے بھی اپنی ذمہ داریون کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے مشہور زمانہ بمبے چوپاتی اور  مارٹ کو بھی سیل کر چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme