وزیراعلیٰ محسن نقوی سے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ کی ملاقات

Published on October 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

نگران وزیراعلیٰ پنجاب فن و ادب کے حقیقی قدردان ہیں، فن و ادب کے فروغ کیلئے ہمیشہ حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی:قاسم علی شاہ
لاہور (یو این پی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آج چیئرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ نے ملاقات کی اور نجی مصروفیات کی بنا پر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کو فن و ثقافت کے فروغ کے لئے خدمات جاری رکھنے کی پیشکش کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ قاسم علی شاہ نے مختصر دورانیے میں الحمرا ء کی درخشاں روایات کو آگے بڑھایا۔فن و ثقافت اور ادب کے فروغ کے لئے قاسم علی شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ قاسم علی شاہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی فن و ادب کے حقیقی قدردان ہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فن و ادب کے فروغ کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ ٹیم ممبر کے طورپر کام کرنا تا دیر یاد رہے گا۔ سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes