بھارت میں بکری کا دودھ سونے کے بھاؤ بکنے لگا

Published on September 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 974)      No Comments

888
نئی دلی (یواین پی)کبھی کبھار کسی چیز کی اچانک سامنے آجانے والی افادیت اس کی قدروقیمت کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیتی ہے اور ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جہاں ڈینگی وائرس کے خاتمے میں جادوئی اثر رکھنے پر بکری کا 35 روپے فی لٹر سے اب 2 ہزار روپے فی لیٹر تک جا پہنچا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دلی اور اس کی قریبی ریاستوں ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان میں ڈینگی وائرس کے پے در پے کیسز سامنے آرہے ہیں جس سے کئی لوگ جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں لیکن اب وہاں کے روایتی حکیموں کے اس اعلان کے بعد کہ ڈینگی وائرس کا بہترین علاج بکری کے دودھ میں ہے اچانک بکری کا دودھ سونے کے داموں فروخت ہونے لگا ہے۔  حکیموں کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے خون میں موجود پلیٹی لیٹس کم ہونے لگتے ہیں لیکن بکری کا دودھ پینے سے پلیٹی لیٹس کے دوبارہ بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے تاہم اس بات کی کوئی سائنسی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔روایتی علاقائی معالج سوشیلا داہیا کا کہنا ہے کہ ان کی کتابوں میں لکھا ہے کہ بکری کا دودھ ڈینگی کے مرض سے تیزی سے نجات دینے میں انتہائی مفید ہے۔ ڈینگی کے علاج کے اس اعلان کے بعد دلی اور اس کے گرد و نواح میں بکری کا دودھ 500 سے 2 ہزار فی لیٹر بکنے لگا ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان علاقوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جو لوگوں کا درد دل میں رکھتے ہیں جن میں جے کشن نامی شخص کا کہنا ہے کہ اس کے پاس 60 بکریاں ہیں اگرچہ ان میں سے بہت سی ابھی دودھ دینے کے قابل نہیں تاہم پھر بھی اس کے پاس 3 سے 4 لٹر دودھ موجود ہوتا ہے اور جو لوگ ڈینگی مریضوں کے لیے دودھ لینے آتے ہیں انہیں مفت فراہم کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题