ہک توں ہوویں ہک میں ہوواں شازیہ رانی کا نیامیوزک البم تیار

Published on December 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,890)      No Comments

Shazia
سرائیکی،اردو،پنجابی،ہندکو،پوٹھوہاری اور پشتوگانوں کاالبم نئے سال کے پہلے ہفتہ میں ریلیز ہوگا
لاہور(یواین پی)سرائیکی،اردو،پنجابی،ہندکو،پوٹھوہاری اور پشتو گانوں کی ملکہ نامور گلوکارہ میڈم شازیہ رانی نے یواین پی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ان کانیا میوزک البم ’’ ہک توں ہوویں ہک میں ہوواں چنگ چی والے نال‘‘ماہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں ریلیز کیا جائے گا اس نئے میوزک البم میں سرائیکی،اردو،پنجابی،ہندکو،پوٹھوہاری اور پشتو گیت شامل ہوں گے اللہ کے فضل سے شائقین موسیقی میرے نئے میوزک البم کو بھی سراہیں گے موسیقی کے دنیا میں مجھے بہت عزت اور شہرت ملی میں امید کرتی ہوں کہ میرا نیا میوزک البم بھی شائقین موسیقی کو مدتوں یاد رہے گایونی ویژن نیوزکومیڈم شازیہ رانی نے مزید بتایا کہ ان کے پہلے 14میوزک البم مختلف کمپنیوں نے ریلیز کئے جنہیں عوام میں بے پناہ پذیرائی ملی نئے میوزک البم کے شاعر اور ڈائریکٹرایم ممتاز ناز خوشی،جبکہ ویڈیو ڈائریکٹرساجد محمود ہیں نیا میوزک البم مون اسٹوڈیومیں تیار کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme