آرمی چیف کا خطاب 18 کروڑ عوام کی ترجمانی ہے،سراج الحق

Published on September 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

555
پشاور(یو این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر کے حوالے سے مربوط ریاستی پالیسی بنانے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں چھ ستمبرکے موقع پر آرمی چیف کا خطاب اٹھارہ کروڑ عوام کی ترجمانی ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انسانیت کو بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ عالمی برادری بھارتی جارحیت کے مظالم کا نوٹس لے۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کشمیر کے حوالے سے ریاستی پالیسی اختیار کی جائے تاکہ حکومتوں کے آنے جانے سے مسئلہ کشمیر پر کوئی فرق نہ پڑے۔ آرمی چیف کا کشمیر کے حوالے سے موقف قابل ستائش ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ بہترین سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فوری طور پر قومی کانفرنس کا انعقاد کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes