اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس ریاض احمد خان (کل) 14مئی کو ریٹائر ہوں گے

Published on May 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,054)      No Comments

333
اسلام آباد ۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس ریاض احمد خان (کل) بدھ 14مئی کو ریٹائر ہوں گے۔ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور جج 3سال سے زائد خدمات سرانجام دیں اور لوگوں کو انصاف فراہم کیا۔ جسٹس ریاض احمد خان کو 21دسمبر 2010ء کو ترقی دے کر اسلام آباد ہائیکورٹ بنچ میں تعینات کیا گیا تھا۔ جسٹس ریاض احمد خان 15مئی 1952ء کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے اور سینئر سول جج سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ 1997ء میں انہیں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر مقرر کیا گیا اور بعدازاں قومی احتساب بیورو (ایف بی آر) کے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل احتساب کی حیثیت سے 3سال تک پشاور میں ت عینات رہے۔ جسٹس ریاض احمد خان 1999ء میں اس وقت کے این ڈبلیو ایف پی کی صوبائی بار کونسل کے رکن منتخب ہوئے تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی کمی کے باعث زیر التواء مقدمات کی تعداد 11ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔ 2013ء میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بہت سے اہم نوعیت کے مقدمات نمٹائے بھی ہیں اور اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4جج ہیں جن میں چیف جسٹس انور خان کاسی، جسٹس ریاض احمد خان، جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی شامل ہیں لیکن جسٹس ریاض احمد کی 14مئی کو ریٹائرمنٹ کے بعد 3جج باقی رہ جائیں گے اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں 7ججوں کی تقرری کی گنجائش ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes