انگلش کاؤنٹی لیسٹر شائر کا عمر اکمل سے معاہدہ

Published on September 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 781)      No Comments

666
لندن(یو این پی) انگلینڈ کے کاؤنٹی کلب لیسٹر شائر نے پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل سے معاہدہ کرتے ہوئے اس کا اپنی ویب سائٹ پر اعلان کر دیا ہے۔ عمر اکمل نے کلب کے ساتھ اپنے پہلے سیزن میں ناٹنگھم شائر آؤٹ لاز کے خلاف 49 گیندوں پر برق رفتار 76 رنز کی فتح گراننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی کھلاڑی آئرش نیل او برائن کے ساتھ نصف سنچری شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔ ان کی اس کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کلب مالکان 2016 کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے عمر اکمل کو سائن کرنے پر مجبور ہو گئے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں عمر اکمل نے 143 سے زائد کی دھواں دار اسٹرائیک ریٹ سے 133 رنز بنائے اور محض ایک دفعہ آؤٹ ہوئے تھے۔ جارح مزاج بیٹسمین نے لنکا شائر اور انگلینڈ کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ کے خلاف لیسسٹر شائر فوکس کیلئے اپنے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کیریئر کا آغاز کیا. لیسسٹر شائر اور روٹ لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہا کہ عمر اکمل نے کاؤنٹی کرکٹ کلب میں اپنی موجودگی کے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ہر طرز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ گیند کو پلک جھپکنے میں میدان سے باہر پھینکنے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمر اکمل اس سیزن میں آئرلینڈ کے لیے کیون اوپبرائن کے بعد کلب کا حصہ بننے والے دوسرے غیرملکی کھلاڑی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes