ہر پارٹی کے اپنے اہداف، مخلوط حکومت بنانا آسان کام نہیں، خواجہ آصف

Published on February 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

سیالکوٹ(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہر پارٹی کے اپنے اہداف ہوتے ہیں، مخلوط حکومت بنانا آسان کام نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مخلوط حکومت میں بارگیننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے، بڑی وزارتیں اس کےلیے استعمال ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت بنانا آسان کام نہیں، محتلف پارٹیوں کے اپنے اہداف ہوتے ہیں، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے جو بھی حکومت بنے وہ مستحکم ہو۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عہدوں کی تقسیم کے معاملے پر بعد میں عدم استحکام نہ ہو، وفاق میں مخلوط حکومت بنتی ہے تو 5 سال کےلیے ہونی چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کہ حالات بدلیں گے، پنجاب میں ہماری مستحکم حکومت آئے گی، پانچ سال حکومت کا ٹارگٹ معیشت کی بحالی ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog