چپڑاسی کی نوکری کیلئے 255 ۔۔ پی ایچ ڈیز۔۔ امیدوار

Published on September 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 986)      No Comments

666
نئی دہلی( یواین پی)  بھارت کے چہرے پر ایک اور بدنما داغ نمایاں ہوگیا، اُتر پردیش میں 368 سرکاری چپڑاسیوں کی اسامیوں کیلئے 255 ‘پی ایچ ڈیز’ سمیت 23 لاکھ افراد نے درخواست دے ڈالی۔بیروزگاری کی انتہاء ہوگئی، بھارت کی سب سے بڑی ریاست اُتر پردیش میں سیکڑوں ‘پی ایچ ڈیز’ چپڑاسی کی سرکاری نوکری کیلئے جوتیاں چٹخارہے ہیں۔سرکار نے اشتہار دیا کہ 368 چپڑاسی درکار ہیں، کم از کم پرائمری پاس اور سائیکل چلانے کی صلاحیت ڈیمانڈ کی گئی۔جواب میں ریاستی سرکار کو نوکری کیلئے 23 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، اُمیدواروں میں 2 لاکھ 22 ہزار گریجویٹ اور 255 پی ایچ ڈیز شامل تھے، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اتر پردیش میں 1 کروڑ 30 لاکھ جوان افراد بے روزگار ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes