دشمن کسی خوش فہمی میں نہ رہے پاک فو ج مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کر نے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،سربراہ پاک فوج

Published on September 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

indexراولپنڈی(یو این پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پربھارتی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی توجہ ہٹانیکی کوشش ہے دشمن کی خوش فہمی میں نہ رہے پاک فو ج مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کر نے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ رو ز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور یہاں پر تعینات جوانوں نے ملاقات کی اس موقع پرانہوں نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے بھرپورجواب پر فوجیوں کے حوصلے ،پیشہ ورانہ صلاحیتیوں اور بہادری کی تعریف کی اور انہیں عید الاضحی کی پیشگی مبارک باد دی۔کنٹرول لائن پر فوجی جوانوں سے بات کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج سخت جنگی تربیت کی حامل فورس ہے جو بیک وقت دو مختلف اقسام کی جنگیں کامیابی سے لڑ رہی ہے پاک فوج مادر وطن کے ہر انچ کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر سیز فائرلائن کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے بھارتی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے لیکن پاک فوج کے جوان بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔آرمی چیف نے کنٹرول لائن کی قریبی آبادیوں کے مکینوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور بھارتی جارحیت کا بہا دری سے مقابلہ کر نے پر ان کے جرات اور حوصلہ کو سلام پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شہری آبادی سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog