کراچی کے علاقے ملیر میں پھیلی پراسرار بیماری کا معمہ حل

Published on December 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

2
کراچی(یو این پی) اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے تین مریضوں میں چکن گنیا کی تصدیق کر دی ہے۔ وفاقی طبی ماہرین کی خصوصی ٹیم چند روز پہلے کراچی آئی تھی اور اس نے کراچی کے علاقوں ملیر، کھوکھرا پار، سعود آباد اور شاہ فیصل کالونی میں تیزی سے پھیلنے والی نامعلوم بیماری میں مبتلا مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کئے تھے جنہیں تجزیئے کے لئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا تھا۔ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ نامعلوم بیماری ممکنہ طور پر چکن گنیا ہو سکتی ہے لیکن صوبائی اور وفاقی صحت کے اداروں کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے پاکستانی نمائندگان بھی مسلسل پاکستان میں چکن گنیا کی موجودگی سے انکار کر رہے تھے اور اسے میڈیا کی پھیلائی ہوئی سنسنی قرار دے رہے تھے۔ البتہ کراچی کے تین مریضوں میں باضابطہ طور پر چکن گنیا کی تصدیق ہو جانے کے بعد میڈیا کا خدشہ درست ثابت ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب پاکستان میں چکن گنیا وائرس کا حملہ مشاہدے میں آیا ہے۔ یہ بیماری ’’ایڈیز‘‘ قسم سے تعلق رکھنے والے مچھروں (ایڈیز البوپکٹس اور ایڈیز ایجپٹائی) سے ہوتی ہے اور یہ دونوں مچھر ہی پاکستان میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes