جی میل کا نیا فیچر متعارف

Published on September 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

imagesنیویارک ۔۔۔ ناپسندیدہ اور نامعلوم ذرائع سے آنے والی ای میلز ہمارے ان باکس میں کوڑے کرکٹ کی طرح جمع ہوتی رہتی ہیں اور ہم میں سے اکثر ان کی صفائی کرتے کرتے بیزار ہوجاتے ہیں، مگر گوگل نے اب اس مسئلے کا بہت آسان اور بہترین حل پیش کردیا ہے تاکہ صارفین کو صرف ایک کلک کے ذریعے ناپسندیدہ ای میلز سے نجات مل جائے۔ گوگل نے جی میل کے ویب ورژن میں بلاک کا بٹن متعارف کروادیا ہے جس پر ایک کلک کرکے ٓپ ان چاہی ای میلز کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کرسکتے ہیں۔ اس آپشن کو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کیلئے بھی ایک ہفتے میں متعارف کروا دیا جائے گا۔
اس آپشن کے ذریعے آپ کسی بھی ای میل ایڈریس کو بلاک لسٹ میں شامل کرسکتے ہیں اور اس ای میل ایڈریس سے آنے والی تمام ای میلز کو سپیم میں بھیج دیا جائے گا۔ آپ کسی بلاک کئے ہوئے ای میل ایڈریس کو سیٹنگز میں جاکر ’ان بلاک‘بھی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ’ان سسکرائب‘ کی آپشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی پیج سے اپنی سبسکرپشن ختم کرسکتے ہیں تاکہ آئندہ اس کی طرف سے آپ کو کبھی ای میل نہ آئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题