وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا

Published on November 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

222
لاہور (یوا ین پی) پنجاب کابینہ کے کئی وزراءکی ناقص کارکردگی سے ان کی وزارت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ کابینہ میں نوجوان اور نئے چہرے شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف موجودہ کابینہ کے کئی وزراءکی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ ختم ہونے کے فوری بعد کابینہ میں چند اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔نئی کابینہ میں نوجوان اور کام کرنے والے نئے چہروں کو موقع دیا جا ئے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل ایسے سینئر وزراءجن کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے انہیں بھی تبدیل کیا جا سکتاہے۔اس حوالے سے صوبائی کابینہ کے وزراءکی کارکردگی مسلسل مانیٹر کی جارہی ہے۔ نئے وزراءکی تعیناتی کیلئے بورڈ بنایا جائے گا جبکہ ان کو عہدہ سونپنے سے پہلے ان کے انٹرویو بھی خود شہباز شریف کرینگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题