نوازشریف، زرداری، فضل الرحمن بیرون ملک، عمران، سراج الحق، بلاول پاکستان میں عید منائیں گے

Published on September 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

02
اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم نوازشریف، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ملک سے باہر عید کریں گے ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ملک میں ہی عید کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا کے دورے پر ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی میں ہیں اور ان کا عید پر واپس آنیکا کوئی امکان نہیں۔ مقامی اخبار کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وطن واپس آنے کی تیاری شروع کر دی ہے اور ان کے عید پاکستان میں منانے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان میں ہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور قائم مقام اسپیکر مر تضیٰ جاوید عباسی سعودی عرب ہیں۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کراچی میں جبکہ امیرجماعت اسلامی سراج ا لحق منصورہ میں عید منائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题