عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق سے افسوس ہوا:شہلا رضا

Published on October 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,352)      No Comments

333
کراچی(یو این پی)سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق سے افسوس ہوا۔ یونی ویژن نیوز پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ریحام خان نے 8کروڑ کے عوض طلاق لی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے اور مذہب میں طلاق کا اچھا فعل نہیں سمجھا جاتا۔ دونوں میں طلاق نہیں ہونی چاہیے تھی ، طلاق یافتہ خاتون اور مرد دونوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان فلم بنانا چاہتی تھیں ، فیصل واڈا ان کی مالی مدد کرنا چاہتے تھے جبکہ فیصل واڈا کی جانب سے مالی تعاون کی خبر کی اطلاع عمران خان کو نہیں تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes