این اے 122، پیپلز پارٹی کے امیدوار تنہا اپنی انتخابی مہم چلانے میں مصروف

Published on September 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

06
پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو انتخابی مہم چلانے کے لئے خود لاہور کا دورہ کرنا چاہیے‘ کارکنوں کا مطالبہ
لاہور(یو این پی)این اے 122کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار تنہا اپنی انتخابی چلانے میں مصروف ہیں ،کارکنوں نے اعلیٰ قیادت سے انتخابی مہم میں شریک ہونے کا مطالبہ کر دیا۔پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کی قیادت سمیت لاہور میں مقیم رہنما ؤں کی طرف سے اپنے امیدوار عامر حسن کی انتخابی مہم میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی جارہی جس کی وجہ سے کارکنوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ حلقے کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو انتخابی مہم چلانے کے لئے خود لاہور کا دورہ کرنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes