ملک بھر میں آج عیدالاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

Published on September 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments
imagesاس سال اڑھائی سو ارب روپے سے زاہد کے قریبا 70 لاکھ جانوروں کی قربانی کی جائے گی
ملک بھر میں تمام قصبوں اورشہروں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے،
جہاں علماء کرام اسلام کے فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالیں گے،
اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوگا،
ملک کی ترقی خوشحال اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،نماز عید کے بعد ملک بھر میں لاکھوں فرزندان توحید سنت ا برہیمی کی پیروی کرتے ہوئے،
جانوروں کی قربانی کریں گے اور اپنے عزیز و اقارب اور غرباء میں گوشت تقسیم کریں گے تاکہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ملک بھر میں غرباء گوشت جیسی نعمت سے مستفید ہوسکیں
اسلام آباد( یو این پی) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں عید الالضحٰی آج جمعۃ المبارک کو منائی جائے گی۔ ملک بھر میں تمام قصبوں اورشہروں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے جہاں علماء کرام اسلام کے فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالیں گے۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوگا۔ ملک کی ترقی خوشحال اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ یواین پی کے مطابق نماز عید کے بعد ملک بھر میں لاکھوں فرزندان توحید سنت ا برہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے اور اپنے عزیز و اقارب اور غرباء میں گوشت تقسیم کریں گے تاکہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ملک بھر میں غرباء گوشت جیسی نعمت سے مستفید ہوسکیں۔ ا ندازہ ہے کہ اس سال اڑھائی سو ارب روپے سے زاہد کے قریبا 70 لاکھ جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔ایک اندازے کے مطابق۔ عید الاضحی پر ملک میں مجموعی طور پر 300 ارب کا کاروبار ہوتا ہے۔ عید قربان پر ملک میں دس کروڑ افراد قربانی کرتے ہیں ۔ گزشتہ سال بارہ ارب روپے کی کھالیں فروخت کی گئی تھیں۔ صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کا فول پروف پلان تشکیل دیا ہے، عید کے اجتماعات اور شہر کی عمومی سیکیورٹی کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے، مساجد امام بارگاہوں اور مدارس کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی ناکے لگائے جائیں گے اور خصوصی سیکیورٹی دستے عید کی رات سے شہر میں گشت کریں گے۔عید کے اجتماعات میں داخلہ کے مقام پر واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں گے، پارکوں اور تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی پولیس فورس تعینات کی جائے گی، نمازعید کی ادائیگی کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی شہر کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔ پورے ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت داخلہ میں ایک خصوصی مانیٹرنگ سیل میں قائم کیا گیا ہے۔دریں اثنا صدر ممنون حسین نے عید پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہمیں ان بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں یا پھر سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔ مسائل کے سدباب کے لیے ہمیں ایثاروقربانی، اخوت و بھائی چارے، ہمدردی، رواداری اور پیار و محبت کے پرچار کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام سیلاب کی تباہ کاریوں سے گزر رہے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کو مدد کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کریں گے۔ انھوں نے آپریشن ضرب عضب پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے شدت پسندی کے مذموم عفریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام عید کی اس خوشی کے تہوار کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود غریبوں اور محتاجوں کا بھی خیال رکھیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پیغام میں کہا کہ آج کے روز ان خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہیے جن کے بچوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف نے پیغام میں کہا کہ دہشتگردی سے نجات اور امن کے لیے استحصال، کرپشن اور ناانصافی سے نجات ضروری ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عید قر بان ایثار اور قر بانی کا درس دیتی ہے ،ہمیں اللہ کہ حکم پر بڑی سے بڑی قر بانی دینے کا عہد کر نا چاہیے۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme