بڑے بھائی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکرزندگی کی بازی ہار دی

Published on January 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

\"4\"
ہارون آباد(یواین پی)بڑے بھائی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھالیں ،ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں73فور آر کے رہائشی ماسٹر حفیظ کا بیٹا حامد جس کا بڑے بھائی سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا بڑے بھائی کے ڈانٹنے پر حامد نے گند م میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اوراپنے خالق حقیقی سے جا ملا اس کی موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور اس جوان موت پر گاؤں کے ہر شخص کی آنکھ اشکبار تھی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy